سوال
میں اپنے آفس عصر کی نماز پڑھ کر نکلتا ہوں مگر میرے آفس میں جماعت شافعی مسلک کے مطابق ہوتی ہے یعنی مثل اول پر جبکہ میں حنفی مسلک سے ہوں میرے لئے کیا حکم ہے ؟( محمدشعیب ریاض سعودی عرب )
جواب
آپ فقہ حنفی کے مطابق مثل ثانی پر ہی نماز عصر ادا کریں اور کوشش کریں کہ اس وقت کچھ دیگر ساتھیوں کے ساتھ جماعت کا اہتمام فرمالیں اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو کبھی کبھار مثل اول میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی صورت میں اگرچہ فریضہ ادا ہواجائے مگر عادت اصل وقت پر ہی نماز پڑھنے کی بنانی چاہئے ۔