سوال
پانچ وقت کی نمازوں میں کون کونسی رکعت میں آمین کے بعد سورہ پڑھنی چاہئے ْجماعت کا بھی بتادیں اور اکیلے پڑھنے کا بھی؟( عثمان آفریدی،دبی)
جواب
اکیلے نماز پڑھنے کی صورت میں فرض نماز کی صرف پہلی دورکعتوں میں فاتحہ کے بعد سورت پڑھنا لازم ہے آخری دورکعتوں میں صرف سورہ فاتحہ پڑھنا مستحب ہے ۔تاہم جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی صورت میں مقتدی کے ذمہ قرات نہیں بلکہ سری ہو یا جہری تمام فرض نمازوں کی تمام رکعتوں میں خاموش رہیگا ۔تاہم سنت موکدہ ،غیر موکدہ ،نفل اور وتر کی تمام رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد سورۃ ملانا واجب ہے۔واللہ اعلم