سوال
(۱)نماز میں پینٹ کے پائنچے فولڈ کئے جاسکتے ہیں یا نہیں ؟
(۲)اگر کسی امام کے بارے میں اندیشہ ہو کہ وہ رکوع اور سجدہ اس طرح نہیں کرتے جس طرح کہ علماء نے بتایا ہے تو اس امام کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں ؟
(۳)گھر کے نزدیک کسی اورمسلک کی مسجد ہو تو اس صورت میں کیا کیا جائے ؟ (محمد عزیرمیمن ،کراچی،پاکستان)
جواب
(۱)اولاً تو پینٹ پہننے سے ہی اجتناب کرنا چاہئے خصوصاً جبکہ وہ چست ہو اور اعضاء کی ساخت کا پتہ چلتا ہو۔تاہم مجبوری میں پتلون یا ڈھیلی پینٹ پہننے کی گنجائش ہے بہر حال پائنچے فولڈ کرسکتے ہیں۔بلکہ ٹخنے سے نیچے جانے سے بچنے کیلئے فولڈ کرنے کا اہتمام کرنا چاہئے ۔
(۲) صرف اندیشہ یا شبہ سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اس خرابی کا یقین نہ ہو انکے پیچھے نماز پڑھی جاسکتی ہے ۔
(۳)اس مسلک کی وضاحت کے بعد ہی جواب دیا جاسکتا ہے۔ واللہ اعلم