سوال: (A130524 )
:میرے دوست نے ایک شخص کو چار لاکھ روپے دیے اور وہ ہر ماہ آسانی سے خوشی کے ساتھ منا فع کے طور پر ۱۲۰۰۰ روپے ادا کرتا ہے کیا یہ در ست ہے یانھیں؟ (م-ن) لاہور
جواب
یہ طریقہ جائز نہیں اگریہ شرکت یعنی پارٹنر شپ یا مضاربت یعنی انویسٹمنٹ کی صورت ہے تو اسمیں فیصد کے حساب سے منافع طے کرنا لازم ہے روپے کے حساب سے منافع طے کرنا درست نہیں نیز منافع کے ساتھ ساتھ نقصان کی صورت میں اپنے سرمایہ کے بقدر نقصان بھی برادشت کرنا ہوگا ۔بہرحال کاروبار کی جو بھی صورت ہو اسمیں کسی مستند مفتی سے طریقہ ٗکار پوچھ کر اس پر عمل کریں ۔واللہ اعلم