سوال: (A230562)
جواب
حضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں ہماراعقیدہ یہ ہے کہ ان کو نہ قتل کیاگیا نہ سولی دی گئی نہ ان کو اب تک موت آئی سورہ نساء کے آخر میں ارشادہے ''وماقتلوہ وماصلبوہ ''یعنی یہودیوں نے نہ ان کو قتل کیا نہ سولی چڑھائی اور کئی مستند احادیث میں صراحت ہے کہ وہ آسمان پر اٹھالئے گئے اور قیامت کے قریب جب دجال کا فتنہ دنیا میں پھیلاہواہوگا اسے قتل کرنے کے لئے دنیا میں نازل ہوں گے اور مسلمانوں کے ساتھ مل کردجال اور اس کے ساتھیوں سے جنگ فرمائیں گے دجال کو فلسطین کے ایک مقام لُد پر اپنے ہاتھ سے قتل کریں گے ،آپ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ ہوں گے اور عادل حاکم کی حیثیت سے دنیا میں چالیس سال قیام فرمائیں گے اور قرآن وسنت پرخود بھی عمل فرمائیں گے اور لوگوں کو بھی اسی پرچلائیں گے آپ اس وقت بھی نبی ہوں گے مگر دنیامیں آپ کا قیام بحیثیت نبی نہ ہوگا ،(ماخذہ فتاوی دارالعلوم کراچی ج۱ص ۱۱۷)۔ واللہ اعلم