سوال
کیاکسی صحیح حدیث سے آ پ صلی اللہ علیہ وسلم کا سبزرنگ کاعمامہ پہنناثابت ہے ؟کیاکسی حدیث میں یہ آیا ہے کہ سبز عمامہ دجال کا فرقہ پہنے گا ۔(توفیق احمد،کراچی)
جواب
آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کالے اورسفید رنگ کے عمامہ کا ثبوت ملتاہے جہاں تک تعلق ہے سبز رنگ کے عمامہ کا تو کسی صحیح روایت سے یہ رنگ ثابت نہیں چنانچہ علامی سیوطی رحمہ اللہ اور علامہ ابن حجر رحمہ اللہ اپنے فتاوی میں تحریر فرماتے ہیں کہ سبزعمامہ کی شریعت اور سنت میں کوئی اصل نہیں ،تاہم حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیھم اجعمین نے مختلف رنگ کے جو عمامے استعمال فرمائے ہیں ان میں سبز رنگ کا بھی ذکرہے لہذاسبز رنگ کے عمامہ کو دوسرے رنگ کے عماموں پر ترجیح دیئے بغیر اگر کوئی استعما ل کرتاہے توجائز ہے ،لیکن اگر کوئی اسے اپناشعار اور امتیازی علامت بنادے اور دوسرے رنگوں پر اسے ترجیح وفوقیت د ے توایسی صورت میں اس کا استعمال بدعت کہلائیگا اور آجکل چونکہ سبز رنگ کا عمامہ ایک جماعت کی امتیازی علامت اور شعاربن چکاہے اس لئے اس کے استعمال سے احتراز کرناچاہیئے ۔
جہاں تک تعلق ہے اس بات کا کہ سبز رنگ کا عمامہ دجال کا فرقہ پہنے گا اس کا ہمیں علم نہیں ،واللہ اعلم
جہاں تک تعلق ہے اس بات کا کہ سبز رنگ کا عمامہ دجال کا فرقہ پہنے گا اس کا ہمیں علم نہیں ،واللہ اعلم