سوال
داڑھی رکھناسنت ہے یاواجب ؟ اور ایک شخص جب نماز پڑھ رہا ہوتا ہے تو کیا اس وقت بھی گناہ گار ہوتا ہے کیونکہ میں نے ایک عالم سے یہ سنا تھا (نعمان عارف کراچی)
جواب
ایک مشت کی مقدارداڑھی رکھناواجب ہے۔ داڑھی منڈانا یا کٹواکر ایک مشت سے کم کرنا نا جائز ہے اس سے احتراز لازم ہے ،اورجوبات آپ نے سنی ہے وہ صحیح ہے اس لئے کہ داڑھی کٹوانے کا گناہ ہر وقت انسا ن کے ساتھ لگا رہتاہے ۔واللہ اعلم