سوال: (A130521)
میری ایک گرل فرینڈ ہے کا لج میں ہم دونوں ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیںاور میں اس سے شادی کرنا چا ہتا ہوں ۔کیا ہم ایک دوسرے سے فون پر بات کر سکتے ہیں؟اور اگر گھر والے نھی مانیں گے تو شریعت میں اسکا کیا حکم ہے؟ (س) انڈیا،ممبیٔ
جواب
نامحرم سے محبت اور بات چیت کرنا جائز نہیں اس سے احتراز کرنا لازم ہے تاہم شادی کرلینا درست ہے اورمذکورہ صورت میں بھی یہی مشورہ دیا جائیگا کہ یا تو بالکلیہ ہر طرح کا تعلق فوری طور پر ختم کردیں یا پھر شادی کرلیں ان کے علاوہ کوئی تیسری صورت گناہ ہے جس سے بہر صورت اجتناب کیا جائے ۔شادی کیلئے والدین کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے ۔اگر لڑکی کے والد راضی نہ ہوں تو ایسی صورت میں شرعی حکم میں کچھ تفصیل ہے جو بوقت ضرورت معلوم کی جاسکتی ہے ۔واللہ اعلم