سوال
جواب
جی ہاں آپ اس مقصد کیلئے استخارہ کرسکتے ہیں بلکہ کرنا سنت ہے کیونکہ آپ ﷺ نے اسکی ترغیب عطاء فرمائی ہے ۔جسکا طریقہ یہ ہے کہ پہلے آپ کسی کاروبار کیلئے کچھ سوچ لیں پھر یہ کام آپ کیلئے بہتر ہوگا یا نہیں اس کیلئے استخارہ کرلیں جسکا مسنون طریقہ یہ ہے کہ دو رکعتیں استخارہ کی نیت سے نفل پڑھ کر استخارے کی یہ دعاء پڑھیں:۔
اللھم انی استخیرک بعلمک واستقدرک بقدرتک واسالک من فضلک العظیم فانک تقدر ولا اقدر وتعلم ولا اعلم وانت علام الغیوب اللھم ان کنت تعلم ان ھذا الامر خیر لی فی دینی ومعاشی وعاقبۃ امری فاقدرہ لی وان کنت تعلم ان ھذا الامر شر لی فی دینی ومعاشی وعاقبۃ امری فاصرفہ عنی واصرفنی عنہ واقدر لی الخیر حیث کان ثم ارضنی بہ (صحیح بخاری ج۵ ص۲۳۴۵طبع دارا احیاء التراث )
یہ عمل تین سے سات دن تک کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے اس کے بعد کوئی خواب آنا ضروری نہیں اور آبھی جائے تو وہ شرعاً حجت نہیں تاہم جس مقصد کیلئے استخارہ کیا گیا اس کیلئے مشورہ بھی فرمالیں پھر جس طرف دل کا رجحان ہو اللہ تعالی کے بھروسے پر اس پر عمل کر لیں انشاء اللہ مفید ہوگا ۔واللہ اعلم