سوال
میں ورلڈ کال ٹیلی کام میں ملازم ہوں اور ملٹی میڈیا شعبہ میں کام کرتا ہوں جہاں ہم اسلامی پروگرام ، ٹی وی سپورٹس اور اس کے علاوہ موسیقی وغیرہ کا کام کرتے ہیں میرا کام آڈیو ویڈیو منجمد کرنے یا نئے آلات کی تنصیب یا چینل کی تبدیلی اور انکی تیکنیکی مسائل کی دیکھ بھال ہے کیا میری کمائی حلال ہے اور میرے لئے اللہ کی راہ میں قربانی ،صدقہ جائز ہے میں پریشان ہوں حکم بیان فرمائیں۔( محمد عرفان ملتان)
جواب
ملٹی میڈیا کے شعبہ میں اگرچہ کئی کام جائز بھی ہیں مگر آپکے کام میں موسیقی ،فلموں ،اور نامحرم کی تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ کا کام شرعاً ناجائز ہے اور ان کاموں کی آمدنی بھی حلال نہیں اس لئے آپ کیلئے مشورہ یہی ہے کہ اس کے بجائے کوئی اورمکمل حلال روزگار تلاش کریں ۔واللہ اعلم