سوال
جواب
آپ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ آپ یہاں ملازمت کرتے ہیں یا اس کاروبار کے آپ مالک ہیں دونوں طرح کی باتیں آپکے سوال میں آئی ہوئی ہیں بہر حال فلاورز کی خرید وفروخت اور ویب سائیٹ پر اسکی مارکیٹنگ کرنا شرعاً جائز ہے لیکن ویلنٹائن ڈے ،کرسمس وغیرہ منانا اور اسکے بینر لگانا جائز نہیں اس سے احتراز کرنا لازم ہے تاہم اگر آپکا اصلاً کام تو فلاورز کی خرید وفروخت کا ہے تو ان مواقع پر بھی آپکو صرف اپنے فلاورز ہی کی مارکیٹنگ کرنی چاہئے اسمیں ان خلاف شریعت تہواروں کی نشرواشاعت شامل نہیں ہونی چاہئے ورنہ پھولوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی اگرچہ جائز ہو گی مگر ان تہواروں کی مارکیٹنگ کا گناہ آپکے سر ہوگا ۔