سوال
جواب
(۱) نا محرم سے بلا ضرورت بات چیت کرنا درست نہیں ۔اس عورت کا اپنے شوہر کے علم کے بغیر اس طرح نامحرم سے بات چیت رکھنا شرعاً حرام ہے اسکی بناء پر یہ سخت گناہ گار ہوئی ہے اورحق اللہ کو توڑنے کے علاوہ شوہر کے حق میں خیانت کی بھی مرتکب ہوئی ہے اس عورت کو فوری طور پر اس سے توبہ واستغفار کرنا اور آئیندہ کیلئے اس نامحرم سے فوری طور پر بالکلیہ تعلق ختم کردینا شرعاًلازم ہے ۔ تاہم اگر عورت آئیندہ کیلئے اس گناہ کو ترک کردیتی ہے اور اپنی اصلاح کرلیتی ہے تو ایسی صورت میں شوہر پر اسے طلاق دینا شرعاً لازم نہیں ہے ۔