سوال

اگر عورت کسی غیر محرم سے بات کرتی ہے اسکے شوہر کو اسکا پتہ نہ ہو اور وہ چار سال تک ایسا کرتی رہی ہو تو کیا اسکے شوہر کو اسے طلاق دیدنی چاہئے ؟یا نہیں ؟(نعیم انڈیا) 
 

جواب

(۱) نا محرم سے بلا ضرورت بات چیت کرنا درست نہیں ۔اس عورت کا اپنے شوہر کے علم کے بغیر اس طرح نامحرم سے بات چیت رکھنا شرعاً حرام ہے اسکی بناء پر یہ سخت گناہ گار ہوئی ہے اورحق اللہ کو توڑنے کے علاوہ شوہر کے حق میں خیانت کی بھی مرتکب ہوئی ہے اس عورت کو فوری طور پر اس سے توبہ واستغفار کرنا اور آئیندہ کیلئے اس نامحرم سے فوری طور پر بالکلیہ تعلق ختم کردینا شرعاًلازم ہے ۔ تاہم اگر عورت آئیندہ کیلئے اس گناہ کو ترک کردیتی ہے اور اپنی اصلاح کرلیتی ہے تو ایسی صورت میں شوہر پر اسے طلاق دینا شرعاً لازم نہیں ہے ۔  

  • سیرت النبی مکی حجازی Seerat-un-Nabi Makki Hijazi
  • سیرت مبارکہ پر بیانات Speeches on Seerah
  • اس ہفتے کی آواز Weekly Voice
  • مولانا طارق جمیل صاحب Daroos-e-Zindagi
  • تبلیغی اجتماع کے بیانات Tableeghi Ijtemah Bayanaat
  • القرآن کورسز نیٹ ورک Speeches at Al-Quran Courses Network Bahadurabad, Karachi
  • دیگر معروف علمائے کرام کے بیانات Speeches of Other Renowned Ulama-e-Kiram
  • ہماری تاریخ...آج کے نوجوانوں کے لیے Hamari Tareekh...Aaj kay naujawano kay lia