سوال
کاسمیٹک جائز ہیں یا نہیں ؟بازار میں کون کون سے کاسمیٹک حلال ہیں اور کونسے حرام ہیں ؟لپ اسٹک جو سعودیہ عرب میں فروخت ہورہے ہیں چائنا اور دیگر غیر مسلم ممالک سے بنے ہوئے آتے ہیں وہ جائز ہیں یا نہیں ؟(عائشہ اعجاز کراچی)
جواب
اگر ان کاسمیٹک میں کوئی حرام چیز شامل نہ ہو تو انکا استعمال جائز ہے اور اگرحرام چیز شامل ہو مگرا سکی حقیقت اور ماہیت کسی کیمیاوی عمل کے ذریعہ بدل چکی ہو تو بھی اسکا استعمال جائز ہے۔بازار میں ملنے والی کاسمیٹک اشیاء میں جب تک کسی حرام چیز کے شامل ہونے کا یقین یا ظن غالب نہ ہو اس وقت تک اسکے استعمال کی گنجائش ہے ۔واللہ اعلم