سوال

ایسی لوشن کریم جنمیں الکحل استعمال ہوتا ہے شرعاً جائز ہے یا نہیں اگر ناجائز ہو تو متبادل بھی بتادیں اسی طرح ونٹر کریم باڈی اسپرے ،باڈی لوشن ،کاسمیٹک اور صابن میں بھی الکحل استعمال ہورہے ہیں شرعاً انکا کیا حکم ہے ؟ (سید فواد مقتدر یو اے ای
 

جواب

اگر تحقیق سے یہ معلوم ہوجائے کہ اس پرفیوم یا اسپرے ،اور صابن وغیرہ میں الکحل استعمال ہوا ہے اور الکحل بھی وہ جو انگور یا کھجور سے کشید کیاگیا ہے تو ایسے پرفیومز اور اسپرے وغیرہ کا استعمال جائز نہیں تاہم اگر یہ تحقیق نہ ہوتو اسکے استعمال کی گنجائش ہے کیونکہ عام طور پربازار میں جو پرفیومز اور اسپرے وغیرہ ملتے ہیں ان میں استعمال ہونے والا الکحل انگور یا کھجور سے کشید نہیں کیا گیاہوتا اسلئے وہ ناپاک نہیں اور انہیں استعمال کرکے نماز ادا کی جاسکتی ہے۔ (تکملہ فتح الملہم)

  • سیرت النبی مکی حجازی Seerat-un-Nabi Makki Hijazi
  • سیرت مبارکہ پر بیانات Speeches on Seerah
  • اس ہفتے کی آواز Weekly Voice
  • مولانا طارق جمیل صاحب Daroos-e-Zindagi
  • تبلیغی اجتماع کے بیانات Tableeghi Ijtemah Bayanaat
  • القرآن کورسز نیٹ ورک Speeches at Al-Quran Courses Network Bahadurabad, Karachi
  • دیگر معروف علمائے کرام کے بیانات Speeches of Other Renowned Ulama-e-Kiram
  • ہماری تاریخ...آج کے نوجوانوں کے لیے Hamari Tareekh...Aaj kay naujawano kay lia