سوال
جواب
اگر تحقیق سے یہ معلوم ہوجائے کہ اس پرفیوم یا اسپرے ،اور صابن وغیرہ میں الکحل استعمال ہوا ہے اور الکحل بھی وہ جو انگور یا کھجور سے کشید کیاگیا ہے تو ایسے پرفیومز اور اسپرے وغیرہ کا استعمال جائز نہیں تاہم اگر یہ تحقیق نہ ہوتو اسکے استعمال کی گنجائش ہے کیونکہ عام طور پربازار میں جو پرفیومز اور اسپرے وغیرہ ملتے ہیں ان میں استعمال ہونے والا الکحل انگور یا کھجور سے کشید نہیں کیا گیاہوتا اسلئے وہ ناپاک نہیں اور انہیں استعمال کرکے نماز ادا کی جاسکتی ہے۔ (تکملہ فتح الملہم)