سوال: (A1305188 )
سوال نمبر2۔کیا باپ اپنی زندگی میں اپنے کسی بیٹے کو جائیداد خرید کر دے سکتا ہے؟ (م-آ-ق)(کراچی)
جواب
(۱)اگر والد صاحب نے آپکویہ دوکان آپکو مالک بنا کر دی ہے یعنی انہوں نے آپکو یہ دوکان گفٹ کی ہے تو ایسی صورت میں آپ اس دوکان کے شرعاً مالک ہیں ۔ (۲)جی ہاں دے سکتا ہے تاہم شرعاً بہتر یہ ہے کہ وہ اگر گفٹ کے طور پر دینا چاہتا ہے تو تمام اولاد کو برابر سرابر دے اور اگر بیٹے کو بیٹی کے مقابلہ میں آدھا دے تو شرعاً یہ بھی جائز ہے ۔اور جو مکان یا پلاٹ کسی کو دینا ہو وہ تمام تر مالکانہ حقوق کے ساتھ مالک وقابض بناکر حوالہ کرنا ضروری ہے بغیر قبضہ دئے کسی کو دینے سیاسکی ملکیت نہیں آتی ۔اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔