سوال: (A130562)
میں ایک یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹ ہوں اور میرا CGPAبہت کم آگیا ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی مجھے نکال رہی ہے۔دعا کر دو اور کوئی وظیفہ بھی بتا دو تا کہ میری پریشانی دور ہو جائے۔ ( ن) لاہور
جواب
دل سے دعاء کرتا ہوں اور آپ بھی اس سلسلے میں اللہ تعالی سے رجوع اور دعاء کا اہتمام فرمائیں اور وظیفہ کیلئے کسی مستند عامل سے رجوع کر یں درج ذیل وظیفہ کا اہتمام بھی انشاء اللہ مفید ہوگا :۔ روزانہ کسی وقت اعوذباللہ پڑھ کر ۴۱ بار سورہ فاتحہ بسم اللہ کے ساتھ ملاکر پڑھیں اور آخری مرتبہ سورہ ٗفاتحہ کے ختم پر بھی بسم اللہ پڑھ کرپانی پر دم کرکے پانی پی لیں۔واللہ اعلم