سوال

(۱)میری عمر ۳۰سال،قد۹۔۵اور وزن ۴۰کلو ہے میں کیا کروں ؟
(۲)میرا کوئی کام نہیں ہے میں کیا کروں ؟جب صحت اور روزی نہیں ہے تو رشتہ ملنا ناممکن ہے کیا کروں ؟(سید فواد حسین کراچی)

جواب

 

(ا)  اگر کوئی بیماری ہو تو اسکا علاج کرنا چاہئے نیز روزانہ کسی وقت اعوذ باللہ پڑھ کر ۴۱بار سورہٗ فاتحہ بسم اللہ کے ساتھ ملاکر پڑھیں اور آخری مرتبہ سورہ ٗفاتحہ کے ختم پر بھی بسم اللہ پڑھیں اور اپنے اوپر بھی دم کریں اور پانی پر دم کرکے بھی پئیں ان شاء للہ شفا ہوگی ۔ 
(۲)رزق اور کام کیلئے رات کو سورہ واقعہ کے اہتمام کے ساتھ حدیث میں آئی اس دعاء کا بھی اہتمام فرمائیں:۔
   اللھم اکفنی بحلالک عن حرامک واغننی بفضلک عمن سواک
یہ دعاء کثرت سے پڑھیں اور بہتر ہوگا کہ فجر کی نماز کے بعد اول وآخر درود شریف پڑھنے کے بعد ۷۰ مرتبہ یہ کلمہ ء پڑھیں اور اسکے بعد اس مشکل کیلئے اللہ تعالی سے دعاء کریں ۔  (کما ذکرھما الشیخ عبد الرئوف سکھروی)واللہ اعلم 
  • سیرت النبی مکی حجازی Seerat-un-Nabi Makki Hijazi
  • سیرت مبارکہ پر بیانات Speeches on Seerah
  • اس ہفتے کی آواز Weekly Voice
  • مولانا طارق جمیل صاحب Daroos-e-Zindagi
  • تبلیغی اجتماع کے بیانات Tableeghi Ijtemah Bayanaat
  • القرآن کورسز نیٹ ورک Speeches at Al-Quran Courses Network Bahadurabad, Karachi
  • دیگر معروف علمائے کرام کے بیانات Speeches of Other Renowned Ulama-e-Kiram
  • ہماری تاریخ...آج کے نوجوانوں کے لیے Hamari Tareekh...Aaj kay naujawano kay lia