سوال
(۲)حرم میں جماعت کے دوران اگر سجدہ تلاوت پڑھی جائے اور خاتون کو معلوم نہ ہو اور وہ سجدہ تلاوت نہ کرسکی تو کیا حکم ہے ؟(شازیہ کراچی )
جواب
(۱) اگر کسی عورت کو لیکوریا کی اتنی شدت ہو کہ اسے نماز کے پورے وقت میں اتنا وقت بھی نہ مل سکے کہ وہ طہارت کے ساتھ فرض نماز ادا کرسکے تو شرعاً ایسی عورت معذور ہے جسکا حکم یہ ہے کہ وہ ہر نماز کے وقت ایک بار وضو کرلیا کرے جب تک وہ وقت باقی ہے اس خاص عذر( لیکوریا )کی وجہ سے اسکا وضو ساقط نہیں ہوگا اور اس وقت میں وہ تلاوت اور نمازیں ،ادا کرسکتی ہے۔ وقت ختم ہونے کے بعد اسکا وضو ختم ہوجائیگااور نیا وضو کرنا ہوگا تاہم لیکوریا کی اتنی شدت نہ ہو بلکہ اسے پورے وقت نماز میں اتنا وقت مل سکتا ہے کہ وہ فرض نماز ادا کرسکے تو ایسی صورت میں اس عورت پر طہارت کے ساتھ نماز ادا کرنا لازم ہے ۔
(۲) اس صورت میں اس خاتون کی نماز ہوگئی اعادہ کی ضرورت نہیں(تفصیل کیلئے دیکھئے فتاوی محمودیہ ج۷ ص۴۶۸طبع جامعہ فاروقیہ)