سوال
میں الحمدللہ مسلمان اور دیوبندی ہوں میں داڑھی شیو کرتا ہوں مجھے ایک اہلحدیث نے کہا ہے کہ داڑھی شیو کرنے کی وجہ سے تمہاری نماز روزہ زکوۃ اور کچھ بھی قبول نہیں ہے کیا یہ مسئلہ اسی طرح ہے ؟(محسن خان پاکستان)
جواب
ایک مشت کی مقدارداڑھی رکھناواجب ہے۔ داڑھی منڈانا یا کٹواکر ایک مشت سے کم کرنا نا جائز ہے اس سے احتراز لازم ہے ، ۔ تاہم ان صاحب کا یہ کہنا شرعاًدرست نہیں کہ داڑھی شیو کرنے والے کی نماز ،روزہ ،زکوۃ قبول نہیں۔ یہ بے اصل ہے ۔واللہ اعلم