سوال
اسلام میں مشت زنی کا کیا حکم ہے کیا یہ نقصان دہ چیز ہے ؟(فراز شمیم کراچی )
جواب
مشت زنی شرعی اعتبار سے گناہ اور ناجائز اور طبی اعتبار سے نقصان دہ ہے لہذا عام حالات میںاس سے احتراز کرنا لازم ہے ۔وفی ردالمحتارکتاب الحدود ج۴ ص ۲۷ قولہ الاستمناء حرام ای بالکف اذا کان لاستجلاب الشہوۃاما اذا غلبت الشہوۃ ولیس لہ زوجۃ ولا امۃ ففعل ذلک لتسکینھا فالرجاء انہ لا وبال علیہ کما قالہ ابو اللیث ویجب لو خاف الزنا واللہ اعلم