سوال
اسلام میں وسیلہ کے بارے میں کیا حکم ہے ؟دعاء میں مخلوق کا وسیلہ جائز ہے یا نہیں ؟(توصیف احمد خان کراچی)
جواب
بلاواسطہ دعاء بھی مانگنا جائز ہے اور اگر اس طرح توسل کرکے اللہ تعالی سے دعائی کی جائے کہ یا اللہ آپکا فلاں بندہ آپکا مقبول بندہ ہے مجھے اس سے محبت ہے اور اس محبت کی بناء پر میں اسکا وسیلہ پیش کرکے آپ سے فلاں چیز مانگتا ہوں تو اسمیں بھی شرعاً کوئی قباحت نہیں اور اسکے جواز پر قرآن وسنت سے دلائل موجود ہیں ل ( حوالہ جات اور تفصیل کیلئے فتاوی عثمانی ج ۱ ص ۲۶۲و۲۶۳ حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم ملاحظہ فرمائیں۔ واللہ اعلم