سوال

میری بیوی نے خواب دیکھا کہ وہ ایک جگہ پر بیٹھی ہوئی ہے اسکے سامنے بسکٹ ہیں وہ وہ بسکٹ کھانے کیلئے جیسے ہی آگے بڑھتی ہے تو میرے والد صاحب سامنے پلنگ پر بیٹھے ہوئے نظر آتے ہیں جو میری بیوی سے کہتے ہیں کہ یہاں لائو بسکٹ یہ میں کھائونگا واضح رہے کہ میرے والد صاحب کا آٹھ ماہ پہلے انتقال ہوچکا ہے میری بیوی حاملہ ہے برائے کرم آپ اس خواب کی تعبیر بتادیجئے ( اصلاح کراچی )

جواب

میں خواب کی تعبیر نہیں بتاتا ۔بہر حال بظاہر آپکی اہلیہ کا یہ خواب اچھا معلوم ہوتا ہے بسکٹ سے نیکیاں مراد ہیں جو عبادات وخیرات کی صورت میں وہ کرتی ہیں اور آپکے والد صاحب کا یہ بسکٹ طلب کرنے کی تعبیر یہ ہے کہ وہ ان نیکیوں کے ایصال ثواب کو طلب کررہے ہیں لہذا آپ اور انکے دیگر متعلقین کو چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ والد مرحوم کیلئے نوافل ، تلاوت قرآن اور حسب استطاعت صدقات وخیرات کے ذریعہ ایصال ثواب کا اہتمام فرمائیں ۔جس سے جانبین کو ان شاء اللہ فائدہ ہوگا ۔واللہ اعلم