فی البدیہہ - 14
عبد الرحمن مدنی
محفوظ معاشرہ
زرد پتوں سی لرز جاتی ہیں
تیز ہواؤں سے سہم جاتی ہیں
بیٹیاں بہت نازک ہوتی ہیں
آنسوں سے پگھل جاتی ہیں
بیٹیوں کی تربیت نازک مسئلہ ہے
دھیمی آنچ اور مکمل نگرانی چاھئے
ورنہ تیور کچے رہ جائیں گے یا مزاج جل جائے گا
تیوروں کی پختہ کاری بھی ضروری ہے
حفاظت پھول کی۔ممکن نہیں
جب تک کانٹے میں ہو خوئے حریری
حریر و دیباج پر شیدا یہ نازک پریاں
ماں ہونے کی ذمہ داری چٹان بن کر نبھاتی ہیں
نزاکت و نقاہت کا چیستاں
عظمت و ہیبت کا دبستان بنتا چلا جاتا ہے جب کلیوں کی گود میں گلاب کھلتے ہیں
جگر کے ٹکڑے ، دعا مرزا نہ بن جائیں
سر کے ڈوپٹے ، گلیوں کا کچرا نہ بن جائیں
جگر کے سائے ، دل کے پھاہے نہ جائیں
ہلکی لیکن مسلسل نگرانی ، تربیت اور اظہار محبت کی ضرورت ہے
کھانے پینے سے پہننے اوڑھنے تک
سونے جاگنے سے اسکول چھوڑنے تک
مدرسہ پہنچانے سے گھر لانے تک
باپ بھائی ماں ،، سب کا حصہ ہے
جیسے گھر میں گلاب کا پودا
مخلوط نظام تعلیم میں خیالات بہک جاتے ہیں
کمزور لمحے غالب آنے لگتے ہیں
ایسے صرف نگرانی نہیں کونسل کونسلنگ کی ضرورت ہے
دیں اور اسکی تعلیمات نماز کی پابندی اور حلال پر پرورش حفاظت کا سب سے بہترین طریقہ ہے
ہم سب ہی مل کر ماحول بناتے ہیں
اور مردوں کو نظریں نیچی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے
ہم اگر نظریں نیچی کر کے ایک بااحترام معاشرہ تشکیل دیں گے
تو اسی پاکیزہ معاشرے میں ہماری بچیاں سکون سے اور محفوظ رہیں گی
پچھلےکالمز پڑھنےکے لئے درس قرآن ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر"آج کی بات" کلک کریںwww.darsequran.com